پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

بھارت کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم کرنے کی مذموم سازش کررہا ہے، تہمینہ جنجوعہ

اشتہار

حیرت انگیز

جینیوا : وزیراعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم کرنے کی مذموم سازش کررہا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بےنقاب کردیئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مورخہ 26 اگست2019 کو جینیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کےخصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر محترمہ تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی انتہا پسندی کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کو جبری طور پر دنیا سے کاٹ کر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم کرنے کی مذموم سازش کررہاہے اور پاکستان دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز اٹھائے گا۔

تین ہفتوں سے کشمیری عوام آزادی اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں تین ہفتوں سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، قابض فورسز کے محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے،۔

حالات سنگین شکل اختیار کر گئے ہیں، ادویات کی قلت اور غذائی بحران کے باعث کشمیری عوام کاجینا محال ہے ـ بھارت کشمیر کی صورتحال دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام عالم کو کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے اور یک طرفہ بھارتی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے حصول میں مدد کرنی چاہیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں