پیر, جون 15, 2026
اشتہار

تہران میں نصب بل بورڈز پر لکھی 5 شرائط کون سی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (14 مئی 2026): فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شامل ہونے کے لیے 5 اعتماد سازی کی شرائط عائد کی ہیں۔

ایرانی حکومت کی جانب سے اب مذاکرات کی اُن 5 شرائط کے بل بورڈز دارالحکومت تہران میں نصب کر دیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق تہران ان شرائط کو واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی نئے مذاکرات کے آغاز کے لیے ’’کم از کم ضمانتیں‘‘ قرار دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، خصوصاً لبنان میں، پابندیوں کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی، جنگی نقصانات کا ازالہ اور آبنائے ہرمز پر ایران کے خودمختارانہ حقوق کو تسلیم کرنا شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے پاکستانی ثالثوں کو یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد بھی بحیرۂ عرب اور خلیج عمان میں امریکی بحری ناکہ بندی کے تسلسل نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تہران کے عدم اعتماد کو مزید بڑھا دیا ہے۔


اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی جرم ہے، عباس عراقچی کا سہولت کاروں کا انتباہ


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شرائط صرف مذاکرات کی بحالی کے لیے کم از کم اعتماد سازی کے دائرہ کار میں طے کی گئی ہیں، اور تہران کا مؤقف ہے کہ ان پر عملی عمل درآمد کے بغیر نئے مذاکرات شروع نہیں ہو سکتے۔

فارس نیوز کے مطابق ایران نے یہ پانچ شرائط امریکا کی جانب سے پیش کردہ مبینہ 14 نکاتی تجویز کے جواب میں پیش کیں۔ ایران کا مؤقف تھا کہ امریکی تجویز ’’مکمل طور پر یک طرفہ‘‘ تھی اور اس کا مقصد مذاکرات کے ذریعے وہ اہداف حاصل کرنا تھا جو واشنگٹن جنگ کے دوران حاصل نہیں کر سکا۔

تہران میں بل بورڈز پر لکھی گئی پانچ شرائط مندرجہ ذیل ہیں:

تمام پابندیوں کو ختم کیا جائے

نقصان کے ہرجانے کی ادائیگی کی جائے

آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول تسلیم کیا جائے

منجمد اثاثے بحال کیے جائیں

تمام محاذوں پر جنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں