اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

ایران نے دارالحکومت تہران کے ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (21 اپریل 2026): تہران کے امام خمینی اور مہر آباد ہوائی اڈوں کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔

ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران کے دو بڑے ہوائی اڈوں، امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پر مسافر پروازوں کی بحالی کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کا آغاز پیر سے ہو گیا ہے۔

نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اتھارٹی نے کہا کہ ارمیہ، کرمانشاہ، آبادان، شیراز، اور کرمان ایئر پورٹ کو بھی جلد کھول دیا جائے گا، رشت، یزد، زاہدان، گورگان، بیرجند کے ہوائی اڈے بھی اس ہفتے سے کھل سکتے ہیں۔

ایران نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ شمال مشرقی صوبے خراسان رضوی کے مشہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں اگلے دن دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

ایران نے ہفتے کے روز اپنی مشرقی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دی تھیں، جس سے ہوائی اڈوں کی جزوی بحالی کی راہ ہموار ہوئی۔

ٹرمپ اپنے تصورات میں مذاکرات کی ٹیبل کو سرنڈر ٹیبل بنا رہے ہیں، باقر قالیباف

ایران نے 28 فروری سے شروع ہونے والے امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی، جس کے باعث ملک بھر میں شہری ہوا بازی کی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں۔

فضائی حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فوجی اور سول ادارے تکنیکی اور آپریشنل تیاریاں مکمل کر لیں گے، ایرانی ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام بتدریج معمول پر آ جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں