تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی ٹی آئی کا ایک بار پھر عوام میں جانے کا فیصلہ

لاہور: ملک کی بدتر معاشی صورت حال اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی نے ایک بار پھر عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف لاہور کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال سمیت سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اجلاس میں ملک میں جاری مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ مہنگائی کے خلاف فوری احتجاجی مہم شروع کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی اسی سلسلے میں پہلی ریلی سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے حلقے سے نکالی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بتدریج ان ریلیوں کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا اور دیگراحتجاجی ریلیوں کا شیڈول جلد جاری کیاجائےگا۔

دوسری جانب عمران خان جنوری میں سندھ کا دورہ کرنے اور بھرپور عوامی مہم شروع کرنے جارہے ہیں، اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

عمران خان سے ملاقات میں ارکان سندھ اسمبلی نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا جس پر عمران خان نے کہا کہ ممبران سندھ اسمبلی ابھی انتظار کریں، پہلے پنجاب اورکےپی اسمبلی کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بعد عمران خان کا سندھ میں سیاسی محاذ کھولنے کا فیصلہ

دوسری جانب عمران خان جنوری میں سندھ کا دورہ کرنے اور بھرپور عوامی مہم شروع کرنے جارہے ہیں، اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے دورہ سندھ سے قبل نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت آئندہ ہفتے سندھ کے دورے پر روانہ ہوگی، بعد ازاں عمران خان سندھ کا دورہ کرینگے، جہاں وہ سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

ارکان سندھ اسمبلی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے ہدایت کی کہ سندھ میں بھرپور تنظیم سازی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -