بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

لاہور: تحریک لبیک نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک لبیک پاکستان نے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مطالبات منظورہونے کے بعد مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی مجلس شوریٰ نے لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں رات گئے پریس کانفرنس کے دوران مذہبی جماعت کے رہنما پیرافضل قادری نے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمارے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیرافضل قادری کا کہنا تھا کہ راجہ ظفرالحق رپورٹ ہمارے حوالے کردی گئی ہے جس کے بعد دھرنا ختم کیا جارہا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد موٹرویز، جی ٹی روڈ سمیت تمام شاہراوں پر ٹریفک بحال ہوگئی۔

پنجاب:‌ تحریک لبیک کا احتجاج جاری، معمولاتِ زندگی متاثر، ٹریفک نظام درھم برہم

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور مذہبی جماعت کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، فیصل آباد، کراچی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا تھا۔

وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت کا جاری احتجاج بلا جواز ہے اور عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنا دین اور سنت کی خلاف ورزی ہے، ختم نبوت ہرمسلمان کے ایمان کا جذبہ ہے۔

حکومت اورتحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں حتم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پر مذہبی جماعت کی جانب سے 22 روز تک دھرنا دیا گیا تھا، وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے اور معاہدے کے بعد دھرنا ختم کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں