دبئی (21 نومبر 2025): دبئی ایئرشو میں بھارتی فضائیہ کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا جہاں اس کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا۔
انڈین ایکسپریس پر شائع خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق دبئی ایئرشو میں ایک مظاہرے میں حصہ لینے والا جنگی طیارہ تیجس آج سہ پہر گر کر تباہ ہوا۔
طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر ایک بڑے ہجوم کے سامنے فضائی نمائش کرتے ہوئے گر گیا۔
ہوائی اڈے کے قریب جائے حادثہ سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا جس سے تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جو شو دیکھنے کیلیے موجود تھے۔
بھارتیہ فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تیجس گر کر تباہ ہونے کے واقعے کی تصدیق کی اور یہ بھی بتایا کہ اس میں سوار پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
آئی اے ایف نے بتایا کہ تیجس جنگی طیارہ آج دبئی ایئرشو میں نمائش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس میں پائلٹ کو شدید چوٹیں آئیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
An IAF Tejas aircraft met with an accident during an aerial display at Dubai Air Show, today. The pilot sustained fatal injuries in the accident.
IAF deeply regrets the loss of life and stands firmly with the bereaved family in this time of grief.
A court of inquiry is being…
— Indian Air Force (@IAF_MCC) November 21, 2025
بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے اور غم کی اس گھڑی میں ہلاک پائلٹ کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جا رہی ہے۔


