پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

تل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی، ایران

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کا بیان نسل کشی کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے کسی عام انتہاپسند کا بیان نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر کا سرکاری مؤقف ہے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ تل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی ہے اسرائیلی حکومت مستقل جنگ کو اپنے مفاد میں سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے کے امن واستحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے عالمی برادری اسرائیلی پالیسیوں کا نوٹس لے۔

جنگ بندی

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، سیز فائر آج شام مقامی وقت کے مطابق 4 بجے شروع ہوگی۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان آج مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پیشرفت دونوں کے درمیان لبنان میں کشیدگی میں شدید اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔

امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، امریکا اور قطر کے مذاکرات کاروں نے ایران کی مدد سے اس معاہدے کو حتمی شکل دی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ آج ہونے والی جھڑپوں کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ اب جنگ بندی پر عمل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں تشدد کی اس شدت نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلیے دستخط کیے گئے امریکا اور ایران عبوری معاہدے کو دباؤ میں ڈال دیا تھا۔

حزب اللہ کے ایک قانون ساز نے اس سے قبل رائٹرز کو بتایا تھا کہ ایران نے مزاحمتی تنظیم کو مطلع کیا ہے کہ جامع جنگ بندی کے نفاذ کے بغیر واشنگٹن کے ساتھ بات چیت جاری نہیں رہ سکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں