بھارت کے تلنگانہ میں گزشتہ روز خوفناک ٹریفک حادثہ رونما ہوا، بس کو ٹرک کی زوردار ٹکر سے 21 مسافر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آر ٹی سی بس کو پتھروں سے بھرے ہوئے ٹرک نے زوردار ٹکر ماری۔ تصادم کے بعد ٹرک کا بھاری کنکر بوجھ بس پر جا گرا، جس سے کئی مسافر اس کے نیچے دب گئے۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے اور21 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
آر ٹی سی بس تاندور سے حیدرآباد جا رہی تھی جس میں تقریباً 70 مسافر سوار تھے، جن میں زیادہ تر طلبہ اور ملازمین شامل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سب لوگ اتوار کی تعطیل کے بعد اپنے گھروں سے واپس شہر جا رہے تھے۔
اس سے قبل افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں خوفناک حادثہ رونما ہواتھا، جس کے نتیجے میں 17 بچوں سے 71 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ٹرین میں مسافروں پر اچانک چاقو حملے، برطانیہ میں کھلبلی مچ گئی، 9 کی حالت تشویش ناک
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی نذر ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس کو آگ نے پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔


