منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

7 سالہ بچی سے زیادتی کا مجرم انجام کو پہنچ گیا، عدالت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ میدک ضلع میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ گزشتہ روز سنایا، جو کہ شَنکرم پیٹ (اے) منڈل میں 2022 میں ایک کم سن لڑکی کے ساتھ پیش آئے زیادتی کے واقعہ سے متعلق ہے۔

عدالت نے تھلاری موہن نامی شخص کو 7 سالہ بچی پر جنسی حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا۔ عدالت نے اسے 20 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا کہ متاثرہ خاندان کو 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے۔

دوسری جانب وہاڑی کے ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے لڑکیوں سے زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مرکزی ملزم حامد کو دو الگ الگ مقدمات میں دو مرتبہ سزائے موت سنائی اور ساتھ ہی 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی۔

عدالت نے دوسرے ملزم آصف تارڑ کو 2 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ جرمانے کی رقم متاثرہ لڑکیوں کو ادا کی جائے گی، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے راولپنڈی میں مقامی عدالت نے 13 سالہ لڑکے کے اغوا،زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنادیا تھا۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے 13 سالہ لڑکے کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

راولپنڈی : کمسن لڑکے کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت کی سزا

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ مجرم عرفان عظیم کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی، جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں