تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

معروف پیغام رساں ایپ ‘ٹیلی گرام’ پر پابندی عائد

گمراہ کن مواد کی روک تھام میں ناکامی یا ای میلز ٹریک نہ کرنے کا معاملہ، برازیلین عدالت نے معروف میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر پانبدی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں ٹیلیگرام ایپ پر پابندی کی حیران کن وجہ کمپنی کے سی ای او پاویل ڈرو نے ای میلز چیک نہ کرنے کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے عدالت میں مستقبل میں مواد ہٹانے کے حوالے سے وضاحت کے لیے ایک ای میل مختص کرکے بتایا گیا تھا مگر بظاہر ان کی جانب سے پرانے جرنل ای میل ایڈریس پر میلز بھیجی گئیں، جنہیں کمپنی پڑھ نہ سکی۔

دوسری جانب برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلیگرام کے ذریعے انتخابات کے دوران افواہوں کو پھیلایا گیا اور صارفین کے درمیان گمراہ کن مواد کی تشہیر کی گئی جس کے باعث ٹیلیگرام پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مگر کمپنی کے سی ای او کے بیان سے لگتا ہے کہ کمپنی کو جس بڑے مسئلے کا سامنا ہے وہ ای میلز کو ٹریک نہ کرنا ہے، جس پر سی ای او نے برازیلین عدالت سے معافی مانگتے ہوئے ایپ کو بہتر انداز میں چلانے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

- Advertisement -