تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ٹیلی گرام نے نئی سروس متعارف کروادی

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے پریمیئم سروس متعارف کروادی۔

 ٹیلی گرام کی جانب سے پریمیئر سروس کا اعلان جون میں کیا گیا تھا اور اب اسے باضابطہ طور پر متعارف کروایا گیا ہے جس کی ماہانہ فیس ڈالرز رکھی گئی ہے۔

صارفین اب مختلف خصوصی فیچرز تک ماہانہ فیس کے عوض رسائی حاصل کرسکیں گے۔

سروس کو استعمال کرنے والے صارفین 2 جی بی کی بجائے 4 جی بی کی فائل بھیج سکیں گے اور ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ زیادہ تیز ہوگی۔

پریمیئم سروس استعمال کرنے والے صارفین ایک ہزار چینلز میں شمولیت اختیار کرسکیں گے اس وقت عام صارفین 500 سے زیادہ چینلز کا حصہ نہیں بن سکتے۔

اسی طرح پریمیئم صارفین 20 چیٹ فولڈز بنا سکیں گے، 10 اسٹیکرز سیو، 10 چیٹ پن اور 4 ٹیلی گرام اکاؤنٹ ایڈ کرسکیں گے۔

پریمیئم اسٹیکرز لائبریری تک رسائی، خصوصی ایموجی ری ایکشنز اور ہیڈ فون نہ ہونے پر وائس میسجز کو ٹیکسٹ میں بدلنے کی سہولت دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

ٹیلی گرام کے سی ای او پاویل ڈیورو نے واضح کیا ہے کہ مفت فیچرز بدستور مفت دستیاب ہوں گے اور نئے فیچرز بھی اسٹینڈرڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -