The news is by your side.

Advertisement

‏’عالمی برادری افغان عوام کو اس اہم موڑ پر تنہانہ چھوڑے‘‏

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں افغانستان، دوطرفہ ‏تعاون اور شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک ہفتےمیں یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے، وزیراعظم نے علاقائی سلامتی اور ‏خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کوامداداورمعاشی بحران سے بچانے ‏کی ضرورت ہے عالمی برادری افغان عوام کو اس اہم موڑ پر تنہانہ چھوڑے۔

دونوں رہنماؤں کےدرمیان پاک روس تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی اور وزیراعظم نےمختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے ‏تعاون پر زور دیا۔ گفتگو میں مجموعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنےکےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے گیس پائپ لائن منصوبےکو جلد مکمل کرنےکی درخواست کی اور ایک بار پھر روسی صدرپیوٹن کو ‏دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ صدرپیوٹن نےبھی وزیراعظم عمران خان کودورہ روس کی دعوت دی۔ گفتگو میں ‏دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں