تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ٹرمپ کا ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

ریاض/واشنگٹن: سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد امریکی صدر نے محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے جارحیت سے نمٹنے کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کی دو فیکٹریز پر ڈرون حملے کیے گئےتھے، جس کی ذمہ داری یمن کے آزادی پسند حوثیوں نے قبول کر لی ہے،ا مریکی صدر نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سلامتی اور استحکام میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مملکت ایسی دہشت گردانہ جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تیل تنصیبات پر حملوں سے خام تیل کی پیداوار میں 57 لاکھ بیرل فی دن کمی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی وزات خارجہ کا حملے کے بعد کہنا تھا کہ ہفتے کی صبح دمام کے قریب کمپنی کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیاتھا، آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس پر قابوپالیا تھا

سعودی وزارت خارجہ نے حملے کے ذرایع سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے اور ان کا یہ کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں، حملے میں جانی نقصان سے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

Comments

- Advertisement -