تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت: طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

نئی دہلی: بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاستوں اتر پردیش، جھاڑ کھنڈ، مغربی بنگال اور مشرقی پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں تقریباً تیس افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں طوفان سے منہدم ہونے والے مکانات، درختوں کے اکھڑنے اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے سے 18 افراد مارے گئے جبکہ یہاں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


بھارت میں گردوغبار کے طوفان ، بارش اور آسمانی بجلی نے تباہی مچادی، 125 افراد ہلاک


حکام کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد مغربی بنگال میں ہلاک ہوئے جبکہ مشرقی پنجاب اور جھاڑ کھنڈ میں طوفانی بارشوں نے چھ لوگوں کی زندگیاں نگل لیں التبہ حکومتی سطح پر متاثرین کو ریلیف فراہم کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھارتی ریاستوں راجستھان اور اتر پردیش میں گرد و غبارکے طوفان، موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی نے تباہی مچادی تھی جس کے باعث 125 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے تھے جبکہ تین سو سے زائد شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔


بھارت میں ریت کا طوفان، 100 افراد ہلاک، 150زخمی


واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں صرف 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار سے زائد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے علاوہ ازیں بھارت میں رواں برس مئی سے آنے والے طوفانوں کے غیرمعمولی سلسلے میں اب تک دو سو سے زائد انسان مارے جا چکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

Comments

- Advertisement -