The news is by your side.

Advertisement

گرمی میں اضافہ : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3 دن تک گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے تاہم ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں3 دن تک گرمی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے جمعرات تک گرمی کی جزوی لہر چل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مرطوبیت اور سمندری ہواکی بندش سےدرجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے  اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہےتاہم شہر میں ہیٹ ویوکاکوئی خطرہ نہیں۔

کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوامیں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے اور 14 کلو میٹر فی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد، پشاورسمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ زیریں علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

تربت میں پارہ تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک اوپر جانے کا امکان ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں