ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان عمر جاوید کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی اور جون کے مہینے گرم ترین ہونے کا امکان ہے، جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مئی اور جون میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، حالیہ دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان عمر جاوید کے مطابق 29 اپریل سے 3 مئی تک جنوبی علاقوں میں ہلکی ہیٹ ویو کا امکان ہے، مغربی ہواؤں سے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

یہ پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث بچے، خواتین اور بزرگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، شہری دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور اسٹاف کی 24 گھنٹے تعیناتی یقینی بنائیں، ریسکیو 1122 ہر سطح پر ہائی الرٹ رہے اور فوری رسپانس یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس مسافروں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرے، ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں