تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے دس ناول

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں جی رہے ہیں لیکن یہی اکیسویں صدی فکشن کی صدی بھی ہے اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ ہم فکشن کی دنیا میں جی رہے ہیں۔

ادب میں ناول ایک ایسی ادبی صنف ہے جو ایک عرصے سے قارئین کے دلوں پر راج کر رہی ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں ناول فروخت ہورہے ہیں۔ یہاں ایسی دس کتابوں کی فہرست دی جارہی ہے جو فروخت کے اعتبار سے اپنی اشاعت سے آج تک سر فہرست رہی ہیں۔ لطف کی بات یہ ہے کہ یہ دس کتابیں فکشن پر مبنی ہیں اور اس فہرست میں کوئی نان فکشن کتاب جگہ نہیں پاسکی ہے۔

1 – ڈان کیہوٹے: میگوائل ڈی سروینٹس کا یہ ناول 1605 اور 1615 میں دو حصوں میں چھپا، جسے ہسپانوی عہد ذریں سے ادب میں سب سے زیادہ اثرات کا حامل تصور کیا جاتا ہے اور اب تک اس کی پچاس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

2 – آ ٹیل آف ٹو سٹیز: یہ برطانوی ادبی جینئس چارلز ڈکنس کا مشہور ترین تاریخی ناول ہے جو 1859 میں چھپا اور اب تک اس کی بیس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

3 – دی لارڈ آف دی رنگز: یہ جنوبی افریقا میں پیدا ہونے والے ادیب جے آر آر ٹولکین (جان رونلڈ رئیول ٹولکین) کا ناول ہے جو 1937 اور 1949 کے درمیان مختلف وقفوں سے لکھا گیا۔ اب تک اس کی دس کروڑ پچاس لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

4 – دی لٹل پرنس: یہ فرانسیسی ادیب آنٹوین ڈی سینٹ ایگزوپیری کا ناول ہے جو پہلی بار اپریل 1943 میں چھپا اور اب تک اس کی دس کروڑ بیالیس لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

5 – ہیری پوٹر اینڈ دی سارسررز اسٹون: یہ برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کی ہیری پوٹر سیریز کی پہلی کتاب ہے جو پہلی بار 1997 میں ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرز اسٹون کے نام سے چھپی بعد ازاں اس کا نام تبدیل کردیا گیا۔ یہ دس کروڑ سات لاکھ کی تعداد میں فروخت ہوچکی ہے۔

6 – اینڈ دھین دئیر وَر نان: یہ جاسوسی ناول لکھنے والی مصنفہ آگاتھا کرسٹی کا پراسرار ناول ہے جو ان کا ماسٹر پیس سمجھا جاتا ہے اور یہ پہلی بار چھ نومبر 1939 کو چھپا۔ اب تک اس کی دس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

7 – دی ڈریم آف دی ریڈ چیمبر: یہ چین کے چار بڑے کلاسک ناولوں میں سے ایک ہے جس کے مصنف کاؤ زیکوئن ہے اور یہ اٹھارویں صدی میں لکھا گیا۔ اب تک اس کی دس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

8 – دی ہوبٹ: یہ بھی جے آر آر ٹولکین کا ناول ہے جو بچوں کے لیے لکھا گیا اور 21 ستمبر 1937 میں چھپا۔ اب تک اس کتاب کی بھی دس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

دنیا میں‌ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی دس کتب

9 – شی‘ آ ہسٹری آف ایڈوینچر: یہ برطانوی مصنف ایچ رائڈر ہیگرڈ کا ناول ہے جو کتابی صورت میں چھپنے سے قبل اکتوبر 1886 اور جنوری1887 کے درمیان دی گرافک میگزین میں چھپا۔ اب تک اس کی بھی دس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

10 – دی لائن، دی وِچ اینڈ دی وارڈروب: یہ سی ایس لیوس کا بچوں کے لیے مشہور ترین ناول ہے جو پہلی بار 1950 میں چھپا۔ یہ کرانیکل آف نارنیا کے سلسلے کی پہلی کتاب ہے۔ اب تک آٹھ کروڑ پچاس لاکھ کی تعداد میں چھپ چکی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -