تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارت میں سینیٹائزر پینے سے 10 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں مبینہ طور پر ہینڈ سینیٹائزر پینے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چنئی کے ضلع پرکاسم میں‌ مبینہ طور پر 10 افراد کی سینیٹائزر پینے سے موت واقع ہوگئی.

پرکاسم ضلع کے ایس پی سدھارتھ کوشل کے مطابق چند دنوں‌ یہ لوگ پانی اور سافٹ ڈرنکس کے ساتھ سینیٹائزر کا استعمال شراب کی جگہ کررہے تھے.

پولیس کے مطابق دو افراد گزشتہ ہلاک ہوئے تھے جبکہ 8 افراد آج دوران علاج دم توڑ گئے.

رپورٹ کے مطابق ہلاک 10 افراد کی لاشیں‌ علاقے میں‌ پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اہلخانہ نے پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تمام افراد سینیٹائزرکا استعمال کیا جو ان کی ہلاکت کی وجہ بنا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں.

دریں اثنا بھارت میں کورونا کے ریکارڈ پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں، کیسز کی تعداد  52 ہزار سےبڑھ کر 55 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق صرف دو دنوں میں ایک لاکھ سے زیادہ کووڈ 19 کے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی تعداد 16 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 779 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اب کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 35 ہزار 779 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے کورونا سے اموات میں اٹلی کو پیچھے چھوڑ کر پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے اور کرونا کیسز کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہاہے.

Comments

- Advertisement -