The news is by your side.

Advertisement

کرا چی میں چھاپہ مار کاروائیاں، 10 افراد زیرحراست

کرا چی: شہرقائد میں رات گئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری رہیں، مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران دس افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےعزیز آباد شہداء قبرستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاروائی کرتے ہوئے تین افرادکو حراست میں لے لیا جبکہ لیاقت آباد میں تین مختلف مقامات کاروائی کی گئی جس میں سی ایریا لیاقت آباد، بی ایریا لیاقت آباد اورپیلی کوٹھی کا علاقہ شامل ہے۔

کاروائی کے دوران سات افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ کاروائیاں گزشتہ روز زیر حراست افرادکی نشاندہی پرکی گئیں۔ ساتوں گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جا رہاہے۔

دوسری جانب پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں منشیات فروشوں کے دو گروپوں میں فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں