بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے پاکستانی جادوگر اسپنر سعید اجمل کو وکٹیں لینے سے منع کردیا تھا، اس بات کا انکشاف خود آف اسپنر نے کیا۔
لارڈز میں 2014 میں ایک نمائشی میچ منعقد کیا گیا تھا جس میں پاکستان اور بھارت کے لیجنڈ کرکٹرز ایک ہی ٹیم میں موجود تھے، اس میچ میں میرلیبون کرکٹ کلب کی کپتانی سچن ٹنڈولکر کررہے تھے جبکہ شین وارن ورلڈ الیون کے قائد تھے۔
سابق پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ایک ہی ڈریسنگ روم شیئر کررہے تھے جبکہ اس ٹیم میں جادوگر اسپنر سعید اجمل بھی موجود تھے جبکہ اس میچ میں ٹنڈولکر نے سعید کو یاد دہانی کروائی تھی کہ یہ ایک نمائشی میچ ہے اس لیے زیادہ وکٹیں نہ لو اور مخالف بیٹرز کو رنز بنانے دو۔
سعید اجمل کے بہترین اسپیل کے باوجود اس میچ میں مخالف ٹیم نے پچاس اوورز میں 7 وکٹوں پر 293بنائے تھے تاہم ایم سی سی الیون نے کامیابی سے 294 رنز کا ہدف چار اوورز قبل ہی حاصل کرلیا تھا۔
پاکستانی آف اسپنر نے بتایا کہ 2014 سے قبل میں اور سچن 2010 میں اس کے ساتھ ایک لیگ میں کھیلا تھے اس دوران انھوں نے مجھے ’دوسرا‘ کر کے پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کو کہا، میں نے پیٹرسن کو آؤٹ کردیا، وہ بہت خوش ہوئے۔
سعید اجمل نے بتایا کہ پھر جب میں نے 4 اوورز میں 4 وکٹیں لیں تو سچن ٹنڈولکر نے مجھے کہا کہ اب میچ میں 6 وکٹیں باقی ہیں اور آپ کو اس میچ کو جلدی ختم نہیں کرنا، انھوں نے ہمیشہ ہی ہمیں عزت دی۔
سابق آف اسپنر نے مزید کہا کہ وہ بھی ٹنڈولکر کا بہت احترام کرتے ہیں اور وہ انہیں اب بھی ’’سر‘‘ کہتے ہیں، سچن ایک عظیم کرکٹر ہیں، وہ ایماندار اور مہربان شخص اور ایک لیجنڈ ہیں۔