The news is by your side.

Advertisement

ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا، یوایس اوپن میں شرکت کریں گے

لاہور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا، وہ یو ایس اوپن میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد سفر کی اجازت مل گئی ہے۔

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے منگل کو امریکا روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹینس اسٹار چھ ماہ بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے، یو ایس اوپن کے مینز ڈبل میں وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یو ایس اوپن کے مینز ڈبلز میں اعصام الحق برطانیہ کے ڈومینک اینگلوٹ کے پارٹنر ہوں گے، یو ایس اوپن سے قبل سنسناٹی اوپن میں ان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اعصام اور ان کے پارٹنر انگلوٹ نے نیویارک اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے امریکی جوڑی اسٹیو جانسن اور ریلی اوپیلکا کو 7-6، 7-6 سے شکست دی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں