The news is by your side.

Advertisement

کتنے فیصد برطانوی شہری باتھ روم استعمال کرنے کے بعد ہاتھ نہیں دھوتے؟

مانچسٹر: برطانوی ماہرین نے حال ہی میں ہونے والے سروے کے نتائج جاری کردیے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر دس میں سے ایک شہری بیت الخلا جانے کے بعد ہاتھ نہیں دھوتا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے 2 ہزار سے زائد شہریوں نے حصہ لیا، جس میں ہر دس میں سے ایک برطانوی شہری نے تسلیم کیا کہ وہ بیت الخلا جانے کے بعد بھی اپنے ہاتھ نہیں دھوتا۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ حکومت کی ہدایات کے باوجود کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شہری عادت سے مجبور اور ہاتھ دھونے سے گریزاں ہیں۔

برطانیہ میں ہونے والے سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اوسطًا آٹھ نوجوان دن میں آٹھ بار اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھو رہے ہیں لیکن 10 میں سے ایک اب بھی ایسا ہے کہ جو ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد اپنے ہاتھوں کی صفائی نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری

سروے رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی ہدایت کے باوجود 12 فیصد افراد عوامی بیت الخلا استعمال کررہے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک شہری اوسطاً اب اپنے ہاتھوں کو دن میں 8 سے زائد بار باقاعدگی سے دھو رہا اور صاف کررہا ہے جبکہ وبا سے قبل یہ کام ایک شہری دن میں صرف پانچ بار انجام دیتا تھا۔

ماہرین کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے شہریوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کویڈ سے پہلے اپنے ہاتھ 13 سیکنڈ تک دھوتے تھے، وبا کے بعد یہ دورانیہ بڑح کر 19 سیکنڈ تک چلا گیا ہے۔

سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 45 فیصد شہری وہ تھے جو کھانسنے کے بعد اپنے ہاتھ ضرور دھوتے ہیں، اسی طرح وبا سے قبل ہر چار میں سے ایک شہری کھانا تیار کرنے سے پہلے ہاتھ نہیں دھوتا تھا اور دو تہائی افراد کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ صاف نہیں کرتے تھے۔

ماہرین کے مطابق برطانوی شہریوں کی کثیر تعداد نے کرونا کو سنجیدگی سے لیا ہے، اس لیے 83 فیصد شہری کھانسی اور 85 فیصد چھینکنے کے بعد اب اپنے ہاتھ صاف کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی برطانیہ میں چیونٹیوں کی بارش ہو گئی

 سائٹرن ہائیجین انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو نائب صدر رابرٹ گائس کا کہنا تھا کہ حفظان صحت کے اصولوں پرعمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے مگر یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ بہت سارے لوگ اب بھی احتیاطی تدابیر کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر یہ دس فیصد شہری بھی بیت الخلا استعمال کرنے کے بعد اپنے ہاتھ دھونا اور صاف کرنا شروع کردیں تو ہم کرونا کو آسانی کے ساتھ روک سکتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں