ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

التمش اور رُتبہ نے نکاح کرلیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں کیا التمش اور رُتبہ نے نکاح کرلیا؟

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں اسامہ خان (التمش)، حبا بخاری (رتبہ)، زاویار نعمان (خورشید، شیدے)، یشما گل (ازکا)، ندا ممتاز، جمال شاہ، اریشا رضی خان، نادیہ افگن، ساجد شاہ، منزہ عارف، ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے۔

تیرے عشق کے نام کی کہانی التمش، رتبہ، ازکا اور خورشید کے درمیان گھومتی ہے، رتبہ التمش کو پسند کرتی ہیں لیکن ان کے والد اور التمش کے ماموں اس کے خلاف ہوتے ہیں جبکہ التمش بھی جائیداد کی خاطر رتبہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں، خورشید کی والدہ بھی چاہتی ہیں کہ ان کے بیٹے کی شادی رتبہ سے ہوجائے۔

چوتھی قسط میں دکھایا گیا کہ ’رتبہ کے والد زمینوں کے سلسلے میں گاؤں چلے جاتے ہیں اور بیٹی کی ذمہ داری خورشید کو دیتے ہیں کہ وہ ان پر نظر رکھے اور انہیں یونیورسٹی لے کر جائے۔‘

پانچویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’التمش کہتے ہیں کہ ماموں کو ایسی چوٹ پہنچانی ہے کہ اگلی بار وہ میرے سامنے سر اٹھا کر کھڑے نہ ہوسکیں، آج رات رُتبہ کے ساتھ نکاح کرنا ہے۔‘

نادیہ افغن التمش سے کہتی ہیں کہ ’رتبہ بھی تمہاری ہے اور بھائی صاحب کی زمین کا ایک ایک انچ بھی تمہارا ہے۔‘

ادھر ازکا کہتی ہیں کہ التمش رتبہ سے محبت نہیں کرتا اس کی دولت سے محبت کرتا ہے، رتبہ بھی خورشید کو ریت کی دیوار کہتی ہیں کہ اور گھر چھوڑ کر التمش سے نکاح کرنے چلی جاتی ہیں۔

رتبہ کے والد خورشید کو فون کرکے کہتے ہیں کہ ’رتبہ گھر سے جاچکی ہے جاؤ اس کے پیچھے وہ التمش کے گھر گئی ہے وہ دونوں نکاح کررہے ہیں۔‘

کیا خورشید، التمش اور رتبہ کا نکاح روک سکیں گے؟ کیا التمش اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط جمعرات کی رات 8 بجے دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں