تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

’تمہیں آسائشیں دیں لیکن تربیت میں کوئی کمی رہ گئی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ کی 12ویں قسط نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ شہروز سبزواری، زینب شبیر، شازیل شوکت، ثنا فخر، شہروز سبزواری، بہروز سبزواری ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، گزشتہ قسط میں شازیل شوکت (ماہا) کی جانب سے زینب شبیر (ایمان) کے بھائی دانیال کے رشتے کو لے کر تنازعہ کھڑا کردیا گیا۔

ماہا نے والد بہروز سبزواری کے سامنے ایمان کے والدین کی بے عزتی کی اور رشتے سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ کچرے سے اٹھا کر فخر بھائی (اسامہ خان) ایمان کو لے آئے اور اب یہ میرا رشتہ لے کر آگئے ہیں ان کی اوقات کیا ہے۔

بہروز سبزواری بیٹی ماہا کی جانب سے اس طرح کے رویے کی امید نہیں کررہے تھے انہوں نے بیٹی کو خوب ڈانٹا اور کہا کہ تمہیں آسائشیں دیں لیکن تربیت میں کوئی کمی رہ گئی، میں تم سے تب تک بات نہیں کروں گا جب تک وہ ایمان سے معافی نہیں مانگ لیتیں۔

ادھر ماہا ایمان کو شوہر فخر کے ہاتھوں بے عزت کروانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی کبھی کمپیوٹر سے فائلیں ڈیلیٹ کردیتی ہے تو کبھی ایمان کا ہیرے کا نیکلس چھپا دیتی ہے۔

ماہا کی والدہ اسے سپورٹ کرتی ہیں کیونکہ وہ اس کی اصلیت سے واقف نہیں ہیں اور وہ اپنے بیٹے کو کھو دینے کے ڈر سے ماہا کو ایمان سے معذرت کرنے کا کہتی ہیں۔

کیا ماہا ایمان سے معذرت کرنے پر رضامند ہوجائے گی یا پھر بہن کے ان رویوں کو سچ سمجھ کر فخر ایمان کو چھوڑ دے گا، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل تیری راہ میں روزانہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -