تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’ایمان‘ کی والدہ سیڑھیوں سے گر کر انتقال کرگئیں

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ میں ایمان کی والدہ سیڑھیوں سے گر کر انتقال کرگئیں۔

گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل تیری راہ میں کی 34 ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ ایمان (زینب شبیر) کی والدہ سیڑھیوں سے گر کر انتقال کرگئیں۔

ڈرامے کے سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فریحہ اپنے حاملہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایمان کی والدہ سے کہتی ہیں کہ چلیں میں ہی کپڑے پہلا دیتی ہوں اس پر ایمان کی والدہ کہتی ہیں کہ رہنے دو تم اس حالت میں وزن نہیں اٹھاؤ میں یہ کردوں گی تم چلی جاؤ۔

فریحہ چلی جاتی ہے ایمان کی والدہ جیسے ہی کپڑے پہلانے کے لیے سیڑھیاں اتر رہی ہوتی ہیں تو ان کے پاؤں لڑ کھڑا جاتے ہیں اور وہ نیچے جاگرتی ہیں۔

اسی اثنا میں وہ اپنے بیٹے دانیال کو پکار رہی ہوتی ہیں لیکن فریحہ آواز سن کر آتی ہیں اور اپنی خالہ کو زمین پر پڑا دیکھ کر واپس چلی جاتی ہے، تھوڑی دیر میں دانیال آتا ہے اور ماں کو نیچے گرا دیکھ کر انہیں فوری اسپتال منتقل کرتا ہے۔

بعدازاں اسپتال میں خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ انتقال کرجاتی ہیں اور ڈاکٹر کہتا ہے کہ اگر آپ تھوڑی دیر پہلے انہیں لے آتے تو ہم ان کی جان بچا سکتے تھے۔

لیکن ایمان والدہ کے انتقال پر بہت رنجیدہ ہے اور اس کا شوہر فخر (اسامہ خان) اس کا دھیان بٹانے کے لیے گھومنے کا پلان اپنی والدہ کو بتاتا ہے لیکن وہ بھی شازیل شوکت (ماہا) سے ہضم نہیں ہوتا اور اس میں روڑے اٹکانا شروع کردیتی ہے۔

کیا ایمان والدہ کی موت کا غم بھلا کر خود کو سنبھال پائے گی، کیا ماہا اور احمر ایمان کی زندگی برباد کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے؟ یا پھر ایمان ان کی چالوں کو ناکام بنادے گی، یہ سب جاننے کے لیے ’تیری راہ میں‘ روزانہ شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں