ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

دانیال نے فریحہ کو طلاق دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ کی گزشتہ قسط میں دانیال نے فریحہ کو طلاق دے دی۔

ڈرامہ سیریل تیری راہ میں ہر گزشتہ دن کے ساتھ مداحوں میں مقبول ہورہا ہے ڈرامہ کی گزشتہ قسط میں ایمان (زینب شبیر) کے بھائی دانیال نے فریحہ کو طلاق دے دی۔

دانیال کی جانب سے طلاق دیے جانے کے بعد فریحہ آپے سے باہر ہوگئی اور سارا الزام ایمان کے سر تھوپ دیا اور اسے بددعائیں دینے لگی۔

فریحہ ایمان سے کہتی ہے کہ ’تم مر جاؤ اور اگر زندہ رہو تو میری طرح ایک ایک خوشی کو ترسو تڑپو‘ ایمان کہتی ہے کہ فریحہ تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسی باتیں کررہی ہو۔

اس پر فریحہ کہتی ہے کہ تمہاری وجہ سے دانیال نے مجھے طلاق دے دی ہے تم اور تمہارا بھائی کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔

وہ کہتی ہے کہ پہلے تم نے میری گود اجاڑی پھر دانیال سے کہا کہ مجھے چھوڑ دے، ایمان تم مجھ سے بدلہ لے کر کبھی خوش نہیں رہ سکتی ہو۔

 ایمان فریحہ کے اس رویے پر پریشان ہوجاتی ہے اور اپنے شوہر فخر (اسامہ خان) سے کہتی ہے کہ دانیال بھائی نے فریحہ کو طلاق دے دی اور وہ سمجھتی ہے کی میری وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے۔

فخر اس پر کوئی ردعمل نہیں دیتا اور وہاں سے چپ چاپ چلا جاتا ہے پھر بعد میں کہتا ہے کہ میں نے تم سے پہلے بھی کہا ہے کہ اپنے گھر کے معاملات کو یہاں نہ لایا کرو دیکھ لو تم پر الزام عائد کردیا گیا ہے۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ روزانہ شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں