تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

خوفناک حادثہ، 208 مسافروں سے بھرے طیارے کا انجن پھٹ گیا

ماسکو: روس میں خوف ناک حادثہ پیش آیا جہاں 208 مسافروں سے بھرے طیارے کا انجن اچانک پھٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر طیارہ روسی شہر نووسیبریکس سے ویتنام جارہا تھا۔ ایئرپورٹ سے ٹیک آف سے قبل ہی جہاز کا انجن پھٹ گیا، خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک حادثہ ٹولماشیو نامی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاز میں 27 بچوں سمیت 208 مسافر سوار تھے۔ برطانوی ایئرلائن کے طیارے کو ویتنامی شہر کیم رینچ پہنچنا تھا۔

ایئرلائن ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد عملے نے آگ پر قابو پایا، بعد ازاں مرمتی کام کے لیے طیارے کو واپس ٹرمینل پر پہنچایا گیا۔ جبکہ مسافروں کو متبادل جہاز سے ویتنام بھیجا گیا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ جہاز کے مسافروں کا کہنا تھا کہ جہاز کے اڑان بھرنے سے قبل ایسا لگا کہ کسی گاڑی کو زبردستی چلانے کی کوشش کی جارہی ہے، اور پھر اچانک زوردار آواز آئی۔

دیگر نے کہا کہ میں جہاز کی کھڑکی کی طرف بیٹھا تھا جہاں سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے، اس دوران ہرطرف خاموشی چھا چکی تھی اور مائیک پر کوئی اناؤنسمنٹ بھی نہیں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -