تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انڈونیشیا میں خوفناک حادثہ، 10 طلبہ ہلاک

انڈونیشیا میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پرائمری اسکول کے طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا میں پیش آیا اور جب ایک پرائمری اسکول کی چھٹی کے وقت تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اسکول کے باہر بنے ہوئے بس اسٹاپ پر چڑھ دوڑا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

حادثے کے وقت کئی طلبہ اسکول سے چھٹی کرکے گھر جارہے تھے کہ اچانک ٹرک بس اسٹاپ پر چڑھ گیا، اس کی زد میں ایک کار اور دو موٹر سائیکلیں بھی آئیں، ٹرک راستے میں آنے والے لوگوں کو کچلتا ہوا کھمبے سے جا ٹکرایا۔

اس اندوہناک حادثے کے نتیجے میں طلبہ سمیت 10 افراد فوری طور پر دم توڑ گئے جب کہ 20 طلبہ زخمی بھی ہوئے، ٹرک سے ایک مواصلاتی ٹاور کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments

- Advertisement -