The news is by your side.

Advertisement

کار اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں کار اور ٹریلر کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرلی کے قریب موٹر وے پر کار ٹریلر سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے لاشوں کو گاڑی سے بمشکل باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق کار سوار افراد اسلام آبادسے شورکوٹ جارہےتھے، متوفی آپس میں کزن تھے۔جن کی شناخت حسنین رضا ، عبداللہ ، صفدر اور عمردراز کے ناموں سے ہوئی۔

دلخراش واقعے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں