تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مکہ کے رہائشی اپارٹمنٹ میں‌ ہولناک آتشزدگی

ریاض : مکہ کی رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں پھنسے 9 افراد کی جان بچالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکۃ المکرمہ کے علاقے شرائع المجاہدین میں واقع ایک رہائسی عمارت ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش واقعہ آیا ہے۔

اپارٹمنٹ میں بھڑکنے والی آگ کے باعث متعدد افراد عمارت میں محصور ہوگئے تھے۔

شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تھا۔

کرنل محمد بن عثمان نے بتایا کہ تاحال خوفناک آتشزدگی کے اسباب معلوم نہیں ہوسکیں ہیں البتہ شہری دفاع کے اہلکار عمارت میں آتشزدگی کے وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام شہری رہائشی اپارٹمنٹس میں حفاظتی آلات کی موجودگی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے اور اگر کچھ ہو بھی تو نقصان کم سے کم ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بازاروں میں دھویں اور گیس کے اخراج کا پتہ لگانے والے آلات آرام سے سستے داموں مسیر آجاتے ہیں لیکن یہ عمارتوں میں محصور افراد کی جان بچانے میں کافی کارگر ثابت ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -