تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

برمنگھم کی فیکڑی میں خوفناک آتشزدگی

برمنگھم : خوفناک آتشزدگی نے ٹاہزلے میں واقع فیکڑی کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، آگ اتنی شدید ہے کہ دیگر علاقوں سے بھی شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم کے علاقے ٹاہزلے میں واقع فیکڑی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، فیکڑی میں ہونے والی آتشزدگی پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کے 45 اہلکار مصروف عمل ہیں تاہم ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آتشزدگی اس قدر شدید ہوئی ہے کہ آگ کے فضا میں بلند ہونے شعلے برمنگھم کے دیگر علاقوں سے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیکڑی میں بھڑکنے والی آگ کے باعث تاحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں۔

ویسٹ میڈ لینڈ فائر سروس کی جانب سے عوام کی حفاظت کی خاطر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور عوام اپنے گھروں کے کھڑکیاں دروازے بند رکھیں تاکہ دھواں گھروں میں نہ داخل ہوسکے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ فیکڑی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن آگ بجھنے کے بعد وجوہات کا پتہ چلالیا جائے گا۔

لندن:17 منزلہ عمارت میں آتشزدگی،18 افراد زخمی

یاد رہے کہ 27 جون کو برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے میں واقع 17 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -