تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت کی فیشن مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی 500 دکانیں خاکستر

نئی دہلی : بھارتی شہر پونے کی فیشن مارکیٹ میں لگی آگ نے 500 دکانیں جلاکر خاکستر کردیں، ریاستی حکام نقصان کا تخمینہ لگارہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوفناک آتشزدگی کا واقعہ بھارتی ریاست مہارشٹر کے شہر پونے کے فیشن بازار میں پیش آیا جہاں کپڑے سے تیار کی جانے والی اشیا تیار و فروخت کی جاتی ہیں۔

فائر بریگیڈ کے افسر کا کہنا ہے کہ کینٹمنٹ ایریا سے رات 9.30 بجے مدد کے لیے کال موصول ہوئی تھی، جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو آگ تیزی سے پورے بازار میں پھیل چکی تھی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال آتشزدگی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے اور نا ہی ابھی تک نقصان کا پتہ ہے۔

مارکیٹ کے سی ای او کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر خوفناک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لیکر 500 دکانیں جلا کر خاکستر کردیں۔

Comments

- Advertisement -