تازہ ترین

منگولیا میں بھڑکی خوفناک آگ چین میں پھیلنے کا خطرہ

بیجنگ : منگولیا کے سبزہ زار میں بھڑکنے والی خوفناک آتشزدگی کو چین میں پھیلنے سے روکنے کےلیے سرحد پر فائر فائٹرز تعینات کردیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگولیا میں اتوار کے روز چینی سرحد سے متصل سبزہ زار میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

سبزہ زار میں لگنے والی آگ اتنی شدید ہے کہ چینی سرحد تک پہنچ چکی ہے، اگر فوری طور پر آگ پر قابو نہ پایا گیا تو چین میں بھی پھیل جائے گی۔

آتشزدگی کو چین میں پھیلنے سے روکنے کےلیے چینی حکام نے سرحد پر فائر فائٹرز تعینات کردئیے ہیں۔

آتشزدگی کو پھیلنے سے روکنے کے لئے آگ بجھانے والے چینی اہلکاروں کو سرحد پر گشت والی سڑک اور آگ کوالگ کرنے والی پٹی کی جانب روانہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -