تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت میں آکسیجن اخراج کا خوفناک حادثہ، کئی افراد ہلاک

بھارت میں آکسیجن ٹینکر لیک ہونے سے 22 افراد جان گنوا بیٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ناسک اسپتال کے باہر پیش آیا جہاں اسپتال کو ‏سپلائی کے لیے بنایا گیا آکسیجن ٹینکر اچانک لیک ہو گیا۔

ٹینکر سے آکسیجن کے اخراج پر بھگدڑ مچ گئی اور لوگ گھبراہٹ کا شکار ہو کر محفوظ مقام کی ‏تلاش میں بھاگنے لگے۔

اسپتال میں زیرعلاج 80 میں سے 31 مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت تھی تاہم سپلائی معطل ہونے ‏پر انہیں دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی وجہ وال لیک ہونے کو قرار دیا گیا ہے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر ہہنچیں ‏مگر وہ اس ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ نہیں تھیں۔

وزیراعلیٰ نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ‏ہے کہ جلد از جلد ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

وزیراعلیٰ نے قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں کے لیے فی ‏کس 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -