The news is by your side.

Advertisement

ریاض میں ڈکیتی کی خوفناک واردات، ملزمان کروڑوں مالیت کے موبائل فونز لے اڑے

ریاض : نامعلوم افراد نے دارالحکومت ریاض میں واقع موبائل شاپ کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا، ڈکیتی کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع موبائل کی دکان میں ڈکیتی کی بڑی واردات رونما ہوئی جس میں لیٹرے دو لاکھ ریال مالیت کے موبائل فون اور نقدی لے اڑے۔

ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نوجوان موبائل شاپ میں داخل ہوتے ہیں اور اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون لے اڑتے ہیں۔

اس دوران دکان کا ایک ملازم درد سے ٹرپتا ہوا نظر آرہا ہوتا ہے جسے ملزمان نے دکان میں داخل ہونے سے قبل زد و کوب کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے واقعے کی ویڈیو ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہی ہے، جس میں صارفین کی جانب سے ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں