تازہ ترین

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

خطرناک حادثہ: یورپ کے سب سے بڑے جھولے پر کئی لوگوں کی زندگیاں اٹک گئیں (بچے نہ دیکھیں)

یورپ کا سب سے بڑا جھولا افتتاح کے فوراً بعد ٹوٹ گیا، متعدد افراد ہوا میں جھولے کے حصوں سے لٹکے رہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں یورپ کے سب سے بڑے 260 فٹ اونچے جھولے ‘کیروسل’ کا افتتاح کیا گیا لیکن بدقسمتی سے جھولا کچھ گھنٹوں بعد ٹوٹ گیا۔

حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد زمین سے 250 فٹ بلندی پر 8 منٹ تک ڈولتے رہے۔

اس خوفناک واقعے کے فوراً متعلقہ انتظامیہ نے ایکشن لیا اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کیں جنہوں نے محنت کے بعد تمام افراد کو باحفاظت جھولے سے نکال لیا۔

مقامی فوٹوگرافر کی جانب سے جھولا ٹوٹنے کے مناظر کو عکس بند کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا ماننا ہے کہ بجلی کی بندش کے سبب جھولا ٹوٹا۔

خیال رہے کہ پارک یا دیگر تفریحی مراکز پر جھولے ٹوٹنے کے واقعات اس سے قبل بھی پیش آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -