The news is by your side.

Advertisement

تھوڑی سی غفلت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

عصر حاضر میں ماں باپ اپنی مصروفیات کی وجہ سے بچوں پر نظر رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرتے ہیں مگر حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ جس کی وجہ سے بچے کی جان جاسکتی تھی۔

والدین اپنے بچوں کی پرسکون نیند کے لیے انہیں علیحدہ بستر (بے بی کوٹ) میں لیٹاتے ہیں تاکہ وہ ساری رات آرام سے سو سکیں، بیشتر والدین بچوں کے پاس کھیلنے کے لیے کچھ چیزیں بھی رکھ دیتے ہیں تاکہ اگر اُس کی آنکھ کھل بھی جائے تو وہ کھیلتا رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر بچوں کی حفاظت کے حوالے سے بنائے جانے والی آئی ڈی ’سیف سلیپ اے بی سی‘ سے اکثر ایسی  سبق آموز ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں جن کے ذریعے والدین کو خبردار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ وہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

حال ہی میں اس آئی ڈی سے ایک ایسی دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر ہوئی جس میں اگر والدین کو تھوڑی اور دیر لگتی تو بچے کی جان جاسکتی تھی۔

مزید پڑھیں: کم عمر بچوں کی شکلیں اچانک تبدیل، والدین خوف میں‌ مبتلا

ویڈیو میں نظر آنے والے کمسن بچے کی عمر ایک سال سے بھی کم معلوم ہورہی ہے، جس کو والدین نے بستر پر لیٹانے کے بعد اُس کے قریب کمبل رکھ دیا تھا۔

بچے نے رات کے وقت وہ کمبل اپنے منہ پر ڈال لیا جس کے بعد اُسے سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ شاید اُس کے رونے کی آواز سے والدین کو خبر ہوئی اور وہ بروقت پہنچ گئے جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہا۔

اس ویڈیو پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے کچھ نے والدین کو لاپرواہ اور غافل قرار دیا جبکہ کچھ نے اس ویڈیو سے سب کو سبق سیکھنے کا مشورہ دیا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ لکھا گیا کہ ’جب آپ کا بچہ سو رہا ہو تو اُس کے قریب کوئی چیز نہیں رکھیں، شکر ہے اس بچے کے والدین وقت پر پہنچ گئے تھے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس ویڈیو اور بچے کی تکلیف کو دیکھ کر میرا دل دہل گیا‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ہمیں اس ویڈیو سے سبق حاصل کرنا چاہیے‘۔

@safesleepabc

This baby was saved in time. But not every baby is as lucky. #sidsawareness #sids #pregnant #babysleep #safesleep #babiesoftiktok #PerfectAsIAm

♬ Only Time – Enya

Comments

یہ بھی پڑھیں