تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کیا آپ 10 گھنٹے میں 20 ہزار ڈالر کمانا چاہتے ہیں؟

دنیا میں بہت سے ایسے ادارے موجود ہیں جو نہ جانے کیا کیا دعوے کرتے ہیں اور دعویٰ پورا کرنے پر ہزاروں ڈالر بطور انعام دینے کا بھی اعلان کرتے ہیں جس کی لالچ میں درجنوں کیا سینکڑوں افراد قسمت آزمانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن سین ڈیاگو میں واقع دنیا کے سب سے خوفناک بھوت بنگلے ’میک کامے مینور‘ نے پورے بنگلے کا دورہ کرنے والے کو 20 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

جی ہاں! میک کامے مینور بھوت بنگلے کا دعویٰ ہے کہ جو شخص 20 ہزار ڈالر کی خطیر رقم کمانا چاہتا ہے دنیا کے سب سے خوفناک ترین بھوت بنگلے کا مکمل دورہ کرکے دکھائے اور رقم لے لے۔

بھوت بنگلے کے مالک ساتھ میں دورہ کے دورانیہ 10 گھنٹے پر مشتمل کیا یعنی جو شخص 10 گھنٹے میں بنگلے کا دورہ مکمل کرے وہی 20 ہزار ڈالر کا مالک بن پائے ۔تو کیا آپ اس بھوت بنگلے کا دورہ کرپائے گے؟

میک کامے مینور کی ویب سائٹ نے واضح کیا کہ جو بھی شخص بھوت بنگلے کا دورہ کرنا چاہتا ہے اسے جسمانی و ذہنی چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہےاور یہاں شرکت کرنے والوں کےلیے یہ ایک خوفناک تجربہ ثابت ہوسکتا ہے۔

 

بھوت بنگلے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں شرکت کرنے والے افراد کی عمر 21 برس ہونا لازمی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق بھوت بنگلے میں آنے والے افراد کو اپنا میڈیکل انشورنس ثابت کرنا ہوگا اور دستاویزات پر دستخط بھی کرنا ہوگا۔

بھوت بنگلے کی انتظامیہ نے 20 ہزار جیتنے کاخواب دیکھنے والے افراد کو نصیحت کی ہےاس بھوت بنگلے میں 10 گھنٹے گزارنا انتہائی ناممکن اور بے حد خطرناک ہے۔

عام طور پر بھوت بنگلوں میں خوفناک آوازوں کی مدد سے ڈرایا جاتا ہے مگر ، میک کامے مینور میں آنے والوں کو ہر طرح سے ڈرایا جاتا ہے، یہاں آنے والے لوگوں کے چہروں پر زندہ مکڑیاں بھی ڈالی جاتی ہیں اور یہ تجربہ نہایت ہی خوفناک ہوتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جو افراد اس بھوت بنگلے میں جانے کے قابل ہوجاتے ہیں انہیں دو گھنٹے پہلے بھوت بنگلے سے متعلق ایک ویڈیو دکھائی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -