تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پہاڑ کی چوٹی پر قائم جھولا اچانک ٹوٹ گیا، خواتین کے ساتھ کیا ہوا؟ (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

ماسکو: روس کی بلند وبالا پہاڑ پر پیش آنے والے خطرناک حادثے نے دل دہلا دیے لیکن خوش قسمتی سے جھولا جھولنے والی خواتین کی زندگی بچ گئی۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی علاقے دیگستان کی پہاڑ کی چوٹی پر قائم جھولا اس وقت ٹوٹا کہ جب دو خواتین جھولا جھول رہی تھیں لیکن قسمت لڑکیوں پر مہربان رہی اور اس طرح وہ گہری کھائی میں گرنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پہاڑ کی بلندی تقریباً 6 ہزار فٹ ہے جہاں سیروتفریح کے غرض سے فیملی موجود تھی اس دوران دو خواتین نے جھولا جھولنے کا فیصلہ کیا۔

Two women almost plunge 6,300ft after swing over cliff edge breaks in Russia  | Daily Mail Online

ایڈونچر سے بھرپور چوٹی پر قائم اس جھولے کی خاص بات یہ ہے کہ جھولا جھولنے کے دوران وہ ‘پینڈولم’ کی صورت ایک مرتبہ پہاڑ کی گہرائی جبکہ دوسری بار سطح کی طرف آتا ہے۔

اس حوالے سے وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھولے کی ایک تار ٹوٹنے کا حادثہ ایسے وقت پیش آیا کہ جب جھولے کی رفتار ہلکی اور وہ سطح کی طرف تھی اگر یہ بلندی پر ہوتی تو ممکنہ طور پر جان بھی جاسکتی تھی۔ دونوں خواتین پہاڑ کی چھوٹی کے پاس ہی ایک حصار پر گریں جہاں سے انہیں اٹھایا لیا گیا۔

متعلقہ ادارے نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ وہاں موجودہ دیگر جھولوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، پہاڑوں پر قائم اس طرح کے جھولوں کو ممکنہ طور پر ختم کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -