تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی فوجیوں کا تہلکہ خیز انکشاف

ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی فوجیوں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ کیف نے دونباس میں حملے کی بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

ایک غیر ملکی ٹی وی چینل پر دونیٹس پیپلز ریپبلک کی پیپلز ملیشیا کے نائب سربراہ ایڈورڈ باسورین نے براہ راست نشریات میں دعویٰ کیا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی فوجیوں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ کیف نے دونباس میں بڑے پیمانے پر حملے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

باسورین نے کہا کہ یوکرینی فوجی جو ڈونیسٹک عوامی جمہوریہ کے آگے ہتھیار ڈال چکے ہیں انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہیں بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیوں کا تیاری کرائی گئی تھی جس کا مقصد دونباس پر حملہ کرنا تھا۔

یوکرینی فوجیوں کے اس انکشاف کے بعد ملیشیا کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایسا نہ کرتے تو عام شہریوں کی ہلاکتیں زیادہ ہوتیں یہی وجہ ہے کہ روس کا فوجی آپریشن بروقت اور جائز تھا۔

واضح رہے کہ دونباس جنوب مشرقی یوکرین میں ایک تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی خطہ ہے جس کے کچھ علاقوں پر روس یوکرین جنگ کے دوران علیحدگی پسند گروپوں نے قبضہ کرلیا ہے جس میں دونیسٹک عوامی جموریہ اور لوگانسک عوامی جمہوریہ شامل ہے۔

جبکہ دونیتسک مشرقی یوکرین کا صوبے دونیتسک اوبلاست کا انتظامی مرکز ہے لیکن صوبے میں جاری بحران کے باعث ایک عارضی اقدام کے طور پر اس کا انتظامی مرکز مروپل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -