تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

ویڈیو: خاتون شارک کا نوالہ بننے سے بال بال بچ گئی

ایک ہولناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون سیدھی شارک کے منہ میں غوطہ لگاتے ہوئے بچ گئی۔

غیرملکی میڈیا خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں کچھ اسی طرح مشہور امریکی خاتون ڈائیور اوشن ریمسی کے ساتھ ہوا جو سمندر کے بجائے خطرناک شارک مچھلی کے منہ میں چھلانگ لگانے سے بال بال بچ گئیں۔

اس واقعے کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سمندر میں چھلانگ لگانے کو بالکل تیار تھیں اور اسی دوران پانی کے نیچے شارک مچھلی بھی ان کا منہ کھولے انتظار کر رہی تھی۔

امریکی خاتون کی قسمت اچھی رہی کہ وہ چھلانگ لگانے سے کچھ ہی سیکنڈز پہلے سنبھل گئی اور شارک کے منہ میں جانے سے بچ گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر کمنٹس کیے جارہے ہیں‌ اور خاتون کو خوش قسمت قرار دیا جارہا ہے۔

Comments