افغانستان سےپاکستان میں داخل ہونےوالی باروسےبھری گاڑی تباہ -
The news is by your side.

Advertisement

افغانستان سےپاکستان میں داخل ہونےوالی باروسےبھری گاڑی تباہ

کرم ایجنسی : سیکورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں افغان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے والی بارود سے بھری گاڑی کو تباہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں افغان صوبے پکتیا سے بارود سےبھری گاڑی نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پرسیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کوتباہ کردیا۔

اسسٹنٹ پولیتیکل ایجنٹ شاہد علی خان کےمطابق بارود سے بھری گاڑی کو پاراچنار پہنچانے کی کوشش کی جارہی تھی۔


کرم ایجنسی دھماکا: 13 افراد جاں بحق، جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کرلی


خیال رہےکہ گزشتہ ماہ خیبر ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں13افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔


چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


یاد رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کےسرحدی شہر چمن میں افغان سرزمین سے گھروں پر گولہ باری اور فائرنگ سے 10 شہری شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 45افراد زخمی ہوگئے تھے۔


پارہ چنار دھماکا‘ 24 افراد شہید‘ متعدد زخمی


واضح رہےکہ رواں سال مارچ میں کرم ایجنسی کے صدر مقام، پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے میں 24افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں