منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے مشترکہ آپریشن میں کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائی میں اسلام الحق، جہانگیر شاہ، عمران، وقار الامین اور علیم نامی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں خودکش حملہ آور بھی شامل ہے جس کا نام لقمان بتایا جاتا ہے۔ ملزمان کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد بیدیاں روڈ اور فیروز پور روڈ حملے میں بھی ملوث رہے ہیں۔ گرفتار دہشت گرد گجو متہ میں ایک مدرسے میں پناہ لیتے اور منصوبہ بندی کرتے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور آئی بی کی جانب سے 9 مارچ سے مذکورہ دہشت گردوں کا پیچھا کیا جارہا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں