بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

(9 نومبر 2025): افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے۔

سیکیورٹی ذرائع 30 ستمبر کو فرنٹیئر کورہیڈ کوارٹر (نارتھ) کوئٹہ پر خودکش حملہ میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشتگرد نکلا، فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا، کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر (نارتھ) حملے میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

ایف سی ہیڈ کوارٹر نارتھ (کوئٹہ) پر حملہ فتنہ الخوارج کے افغان دہشتگردوں کی شرمناک مثال ہے، افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشتگردوں کی مسلسل پشت پناہی پورے خطہ کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں