تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فورسز نے سری نگر میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا،جس کے بعد 4 روز میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔بھارتی فوجیوں نے بڈگام اور سوپور کے علاقوں سے 12 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام اور اسلام آباد میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیا تھا، نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 249 گھروں کوتباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔

Comments

- Advertisement -