The news is by your side.

Advertisement

پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسے پر دہشت گردی کا خدشہ، اہم اجلاس طلب، تھریٹ لیٹرز جاری

لاہور: اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے مینار پاکستان جلسے پر دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سینیئر رہنماؤں کو تھریٹ لیٹرز جاری کیے گئے ہیں جبکہ آج اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذریع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں جلسے کو لے کر امن و امان کی صورت حال پر غور ہوگا، ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم سینئر رہنماؤں کو تھریٹ لیٹرز بھجوا دیئے ہیں جس میں خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ذرایع کے مطابق تھریٹ لیٹرز کے ساتھ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی رپورٹ بھی منسلک ہے۔

اس حوالے سے ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کو تھریٹ لیٹرز اور ایڈوائزری ذاتی طور پر دی گئی ہے۔ جلسے میں ریاست مخالف تقاریر پر فوری مقدمات درج کرنے کی بھی ہدایت ہے۔

مینار پاکستان پی ڈی ایم جلسے کا پنڈال سج گیا، کنارکان کی آمد

خیال رہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع مینار پاکستان پر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے کیے جانے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پنڈال بھی تیار کیا جاچکا ہے جبکہ کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، پنڈال میں چالیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ 120 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑ اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اسٹیج پر 80 فٹ لمبی اور 20 فٹ چوڑی اسکرین بھی لگائی جائے گی جبکہ ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹرز بھی پنڈال میں رکھ دئیے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں