پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی ،جیکب آباد،شکار پور اور سکھر میں متعدد خود کش دھماکے کروائے، گرفتار ملزم کے انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گرفتار دہشت گرد عبدالغنی بروہی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی، جیکب آباد، شکار پور اور سکھر میں متعدد خودکش دھماکے کرائے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے زیر حراست کالعدم تنظیم کے اہم دہشت گرد عبدلغنی بروہی نے جے آئی ٹی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، جے آئی رپورٹ کے مطابق ملزم نے کراچی ،جیکب آباد،شکار پور اور سکھر میں متعدد خود کش دھماکے کروائے، سال 2016 میں شکار پور میں عیدالضحیِ کے روز اہل تشیع مسلک کی عید گاہ میں خود کش دھماکہ کراوایا۔

jit-post-1

- Advertisement -

رپورٹ میں ملزم نے اعتراف کیا کہ سال 2013 میں ساتھی عبدالمنان کے ساتھ مل کر شکار پور میں درگاہ میں بارود مواد کے زریعے دھماکہ کروایا،جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ساتھی علی شیر ، خلیل نے شکار پور لکھی گیٹ امام بارگاہ میں سوٹ کیس بم سے دھماکہ کیا ،حملے میں 70افراد جاں بحق ہوئے۔

ملزم عبدالغنی کا تعلق آبائی شکار پور کے علاقے خان پور سے ہے

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم عبدالغنی کا تعلق آبائی شکار پور کے علاقے خان پور سے ہے، جے آئی ٹی رپورٹ کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نے ساتھی شوکت اور عبدلرزاق کے ساتھ مل کر شکار پور میں اہل تشیع ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کی گاڑی پرخود کش حملہ کراوایا جبکہ ملزم نے سال 2013 میں اپنے ساتھی ثناء اللہ سے سکھر سی آئی ائے سینٹر میں بارود سے بھری جیب سے دھماکہ کیا۔

ملزم نے بتایا کہ پندرہ ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان سے بم بنانے ،اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے بیس ساتھیوں کے نیٹ ورک میں سے تیرہ ملزم تاحال مفرر ہیں جبکہ ملزم کے سات ملزمان جیل میں قید ہیں، ملزم نے پہلا خود کش حملہ جان محمد نامی نوجوان سے افغانستان میں کرایا۔

جے آئی ٹی میں بتایا گیا کہ ملزم کو جنوری سال 2017 میں ہمدرد یونیورسٹی کے قریب سے پولیس مقابلے کے دوران گرفتار گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں