The news is by your side.

Advertisement

دہشت گردی میں ملوث سیاسی کارکن کراچی سے گرفتار

کراچی: شہرقائد کےعلاقے اورنگی ٹاوٗن سے گرفتارملزم نے بس جلانے سمیت متعدد دیگر جرائم کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اورنگی ٹاوٗن کے علاقے پاکستان بازارسے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

ایس ایس پی ویسٹ اظفرمہیسر کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام اسماعیل عرف بھیانک ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نےاورنگی ٹاؤن میں بس جلانےسمیت دیگر کئی جرائم کااعتراف کیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں