جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : پولیس نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا، جس کی دہشت کے باعث کئی گھنٹوں تک علاقے کا محاصرہ جاری رہا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لائیو ویڈیو میں مسلح شخص کی وجہ سے مین ہٹن کے مشرقی علاقے میں واقع عمارت کے چاروں طرف پولیس کی بھاری نفری دیکھنے میں آئی۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اس شخص کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کرتی رہی، جو بظاہر 60 سال کے قریب کا تھا اور اس کے پاس شاٹ گن موجود تھی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلح شخص کے پاس سے ایک بیگ اور دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام نے بیان میں کہا ہے کہ مشکوک مسلح شخص کی اطلاع پرپولیس نے اقوام متحدہ کی عمارت اورقریبی گلیوں کا محاصرہ کیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔

مسلح شخص اقوام متحدہ کے مرکزی دروازے پرموجود تھا۔ مسلح شخص نے پولیس کودیکھ کر پستول اپنی ٹھوڑی کے نیچے رکھ لی تاہم گولی نہیں چلائی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مسلح شخص نے ابتدائی تحقیقات میں کہا کہ وہ کچھ دستاویزات اقوام متحدہ کے دفترمیں دینا چاہتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں