ژوب : بلوچستان کے ضلع ژوب میں لیویز اورپولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار الطاف جاں بحق اور لیویز اہلکار زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے شیرانی ٹاؤن ہیڈکوارٹر میں لیویز اور پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی نصراللہ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے لیویز پوسٹ اور سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں دونوں مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئیں۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایک سپاہی کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تاہم شہید اہلکار الطاف کی میت اور زخمی لیویز اہلکار کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


